کاروار:23؍ مئی (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں کورونا متاثرین کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ پچھلے 22دنوں میں ضلع میں 230سے زائد لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں اور 15ہزار سےزائد افراد وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔ ضلع میں کل 208کنٹین منٹ زون کی نشاندہی کی گئی ہے تو 34خصوصی کنٹین منٹ زون قرار دئیے گئےہیں۔
محکمہ صحت عامہ کی اطلاعات کے مطابق ضلع میں 4300لوگ گھروں میں آئسولیٹ ہیں جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔ کورونا کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے قدم دن بدن ناکام ہوتے جارہےہیں اورکوئی نتیجہ برآمد نہ ہونے کا احساس پیدا ہورہا ہے۔
کورونا کے خطرنا ک قدم :محکمہ صحت عامہ کی جانکاری کےمطابق ضلع میں پچھلے 22دنوں میں 230اموات ہوئی ہیں ، ہلاک ہونےوالوں کی تعداد اور متاثرین کی تعداد پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ ضلع میں یکم مئی سے 20مئی تک یومیہ کی گئی جانچ ، اموات اور پوزیٹیوویٹی ریٹ اور اموات کی شرح کا پتہ مندرجہ ذیل خاکہ سے لگایا جاسکتا ہے
یکم مئی کو 2034لوگوں کی جانچ کی گئی ۔ جن میں 741پوزیٹیو اور 5ہلاک ہوئے۔ پوزیٹیو معاملات کی شرح 36.43فی صد رہی جبکہ ۔ ہلاک ہونے والوں کی شرح 0.67فی صددرج کی گئی۔ 2مئی کو 1759کی جانچ ہوئی ، 650پوزیٹیو اور 7ہلاک ہونے سے پوزیٹیو معاملات کی شرح 36.95 فیصد اور اموات کی شرح 1.08 رہی۔ 3مئی کو 1998لوگوں کی جانچ ،855افراد پوزیٹیو،ایک ہلاک ، اس طرح پوزیٹیو معاملات کی شرح 42.79 فیصد اور ہلاک ہونے کی شرح 0.12فیصد رہی۔ 4مئی کو1961افراد کی جانچ ، 784پوزیٹیو،8ہلاک ۔ پوزیٹیو کی شرح 39.98 فیصد اور اموات کی شرح 1.02 فیصد۔ 5مئی کو 2328لوگوں کی جانچ ہوئی ، 1012پوزیٹیو اور 15ہلاک، پوزیٹیو کی شرح 43.47فیصد اور اموات کی شرح 1.48 فیصد رہی۔
6مئی کو کل 2255افراد کی جانچ کی گئی ،1037پوزیٹیو،6ہلاک، پوزیٹیو ویٹی ریٹ 45.99 فیصد اور ہلاکتوں کی شرح 0.58فیصد رہی۔ 7مئی کو 1830 کی جانچ ہوئی ، 816پوزیٹیو اور 12لوگ ہلاک ہوئے ، پوزیٹیوویٹی ریٹ 44.59ا فیصد اور ہلاکت کی شرح 1.47فیصد رہی۔ 8مئی کو 2007 کی جانچ ہوئی، 1023پوزیٹیو اور 11 لوگ ہلاک ہوئے ، پوزیٹیو ویٹی ریٹ 50.97 فیصد اور اموات کی شرح 1.08 فیصد درج کی گئی ۔ 9مئی کو 2407کی جانچ ہوئی 1153پوزیٹیو ، 9افرادکی موت ، 47.90 پوزیٹیوویٹی ریٹ رہی تو 0.78اموات کی شرح رہی۔ 10مئی کو کل 2124 کی جانچ میں سے 995پوزیٹیو اور 11ہلاک ہوئے، 46.85 فیصد پوزیٹیو ویٹی ریٹ رہی اور 1.11فیصد اموات کی شرح رہی۔ 11مئی کو 2069افراد کی جانچ، 970پوزیٹیو، 18افراد ہلاک، پوزیٹیوویٹی ریٹ 46.88 فیصد اور اموات کی شرح 1.86 فیصد رہی۔ 12مئی کو 2236لوگوں کی جانچ ہوئی 964پوزیٹیو، 8ہلاک، پوزیٹیویٹی ریٹ 43.11 فیصد رہی اور اموات کی شرح 0.83 فیصد رہی۔ 13مئی کو 2168کی جانچ ہوئی جن میں 964پوزیٹیو، 14اموات، پوزیٹیو یٹی ریٹ 44.46 فیصد ا ورا موات کی شرح 1.45فیصد رہی۔ 14مئی کو 2188کی جانچ ہوئی 1098پوزیٹیو ، 15کی موت ہوئی۔پوزیٹیوویٹی ریٹ 50.18فیصد اور اموات کی شرح 1.37فیصد رہی۔15مئی کو 2247کو جانچ ہوئی ، 1028پوزیٹیو، 4ہلاک ، پوزیٹیو ویٹی ریٹ 45.75 فیصد اورا موات کی شرح 0.39 فیصد رہی ۔ 16مئی کو کل 2108کی جانچ ہوئی ، 964پوزیٹیو، 24کی موت، پوزیٹیو ویٹی ریٹ 45.73 فیصد اورا موات کی شرح 2.49فیصد رہی۔ 17مئی کو 805افراد کی جانچ ہوئی ،121پوزیٹیو تو15ہلاک، پوزیٹیوویٹی ریٹ 15.03 فیصد اورا موات کی شرح 12.40فیصد رہی ۔ 18مئی کو کل 2488کی جانچ ، 1065پوزیٹیو، 22ہلاک ، پوزیٹیو ویٹی ریٹ 42.81 فیصد اورا موات کی شرح 2.07 فیصد رہی۔ 19مئی کو 2530کی جانچ ہوئی 1036پوزیٹیو تو 14کی موت ہوئی ۔ پوزیٹیو ویٹی ریٹ 40.95 فیصد اورا موات کی شرح 1.35فیصد رہی۔ 20مئی کو 2552افراد کی جانچ ہوئی، جن میں سے 998پوزیٹیو پائے گئےتو 2لوگوں کی موت ہوئی ۔ پوزیٹیوویٹی ریٹ 39.11 فیصد اور موت کی شرح 0.20 فیصدر ہی۔
کنٹین منٹ زون میں توسیع : ضلع میں فی الحال 208کنٹین منٹ زون کا اعلان کیاگیا ہے ۔تشویش کی بات یہ ہے کہ دن بدن کنٹین منٹ زون میں توسیع کی ہورہی ہے اور ان میں سے 34 کو خصوصی کنٹین منٹ زون بھی قرار دیا گیا ہے۔ کنٹین منٹ زون تعلقہ جات کے مطابق کچھ اس طرح ہے۔
سرسی میں سب سے زیادہ 58 کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں، منڈگوڈ میں 38، یلاپور میں 27، ہلیال میں 25، انکولہ میں 16، سداپور میں 13، بھٹکل میں 11،کاروار میں 7، ڈانڈیلی میں 5،،ہوناور میں 5، جوئیڈا میں 2 اور کمٹہ میں 1 کنٹین منٹ زون قائم کئے گئے ہیں۔
ہلیال میں 4ہزار لوگ ہوم آئسولیشن میں : اترکنڑا ضلع میں کل 6023لوگ ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ جن میں صرف ہلیال میں ہی 4374لوگ گھروں میں کورنٹائن کررہے ہیں۔ جس میں 1649لوگ شہری سطح کے ہیں ۔ انکولہ میں 261، بھٹکل میں 277، ہلیال میں 369، ہوناور میں 400، کاروار میں 202، کمٹہ میں 275، سداپور میں 897، سرسی میں 621، جوئیڈا میں 302اور یلاپور میں 403لوگ ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ہوم کورنٹائن تعلقہ جات کے دیہاتوں میں ہیں۔